غزہ ایک بار پھر صیہونی افواج کے بڑے پیمانے پر حملوں کا نشانہ بنا جس کے دوران متعدد شہید اور زخمی ہوئے۔
تقریب خبررساں ایجنسی کے مطابق الجزیرہ نے رپورٹ دی ہے کہ غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر صیہونی حکومت کے حملے میں 57 افراد شہید ہوگئے۔
دوسری جانب خان یونس کے مغرب میں المواسی کے علاقے میں فلسطینی پناہ گزینوں کے ڈیرے پر اسرائیل کے حملے میں بھی 7 شہید ہوگئے۔
اس سلسلے میں غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے بدھ کی شام اور جنگ کے 411ویں دن ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ صیہونی قابض فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس پٹی میں فلسطینی شہریوں کے مزید 2 قتل عام کیے ہیں۔
وزارت نے مزید کہا کہ ان حملوں میں 13 فلسطینی شہید اور 84 دیگر زخمی ہوئے۔
ان لوگوں کی شہادت سے گزشتہ سال 7 اکتوبر سے غزہ کے خلاف جنگ کے شہداء کی تعداد 43985 اور زخمیوں کی تعداد 104092 ہو گئی ہے۔
غزہ کی پٹی میں اب بھی دس ہزار سے زائد افراد لاپتہ اور ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔