الخیام کے علاقے میں اسلامی مزاحمت اور صیہونی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں
لبنان کے المنار چینل نے خبر دی ہے کہ شدید جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب صیہونی فوجیوں نے اس علاقے میں گھسنے کی کوشش کی۔
شیئرینگ :
جنوب مشرقی لبنان میں واقع الخیام کے علاقے میں اسلامی مزاحمت اور صیہونی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔
لبنان کے المنار چینل نے خبر دی ہے کہ شدید جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب صیہونی فوجیوں نے اس علاقے میں گھسنے کی کوشش کی۔
رپورٹ کے مطابق اسلامی مزاحمت نے الخیام میں صیہونی فوجیوں پر متعدد حملے کیے اور اس علاقے میں ان کے گروپس اور گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔
لبنان کی اسلامی مزاحمت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حزب اللہ نے الخیام شہر کے مشرقی مضافات میں صیہونی فوجیوں کے اجتماع کی جگہ کو راکٹوں سے نشانہ بنایا اور ایک گائیڈڈ میزائل سے اسرائیلی مرکاوا ٹینک کو بھی نشانہ بنایا، جس سے کئی صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...