امریکہ اور برطانیہ اسرائیلی حکومت کے جرائم میں شریک ہیں
اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی چیئرمین باربرا ووڈورڈ کے نام ایک خط میں ایران پر لگائے گئے امریکی اور برطانوی الزامات کو مسترد کردیا
شیئرینگ :
اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے نے سلامتی کونسل کی چیئرمین کو لکھے گئے خط میں یوکرین میں تنازعات اور خطے میں عدم استحکام کے حوالے سے امریکہ اور برطانیہ کے ایران مخالف الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی چیئرمین باربرا ووڈورڈ کے نام ایک خط میں ایران پر لگائے گئے امریکی اور برطانوی الزامات کو مسترد کردیا اور سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایران کے خلاف الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ اسرائیلی حکومت کے جرائم میں شریک ہیں اور اسرائیلی حکومت کے لیے ان کی غیر مشروط حمایت نہ صرف تنازعات کو ہوا دے رہی ہے بلکہ بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے سلامتی کونسل کے مشن کو نقصان پہنچارہی ہے۔
ایروانی نے یوکرین تنازع کے سلسلے میں ایران کے خلاف امریکہ اور برطانیہ کے الزامات کو دوٹوک الفاظ میں رد کیا اور تاکید کی کہ یوکرین کے بارے میں ایران کا موقف واضح اور غیر قابل تبدیل ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...