ایران نے داعش کو شکست دینے میں عراقی فوج کی مدد میں کردار ادا کیا
تقریب خبررساں ایجنسی نے شفق نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کی قومی سلامتی کے مشیر قاسم العارجی نے اپنے تازہ بیان میں کہا: بین الاقوامی اتحاد نے داعش کو شکست دینے میں عراقی فوج کی مدد میں کردار ادا کیا ہے۔
شیئرینگ :
عراق کے قومی سلامتی کے مشیر نے اعلان کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے داعش کو شکست دینے میں عراقی فوج کی مدد میں کردار ادا کیا۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے شفق نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کی قومی سلامتی کے مشیر قاسم العارجی نے اپنے تازہ بیان میں کہا: بین الاقوامی اتحاد نے داعش کو شکست دینے میں عراقی فوج کی مدد میں کردار ادا کیا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران نے بھی اس میدان میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: فی الحال، ہم سمجھتے ہیں کہ عراق اور بین الاقوامی اتحاد کے درمیان تعلقات کو دو طرفہ سیکورٹی تعلقات میں تبدیل ہونا چاہیے اور اس سے عراق کو دہشت گرد تنظیموں سے نمٹنے میں مدد کے لیے سیکورٹی اور انٹیلی جنس تعاون کو روکا نہیں جائے گا۔
العراجی نے تاکید کی: اس قسم کے تعاون کے حوالے سے ایک معاہدہ طے پا گیا ہے اور ہمارے پاس دو سال کا موقع ہے جو کہ حالات کا جائزہ لینے کا مرحلہ ہوگا اور اس کے بعد ان افواج کے مکمل انخلاء کا فیصلہ کیا جائے گا۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...