تاریخ شائع کریں2024 29 November گھنٹہ 17:27
خبر کا کوڈ : 659025

صہیونی حکومت کی متعدد مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی

صہیونی حکومت نے لبنان میں جنگ بندی کی متعدد مرتبہ خلاف ورزی کی ہے۔
صہیونی حکومت کی متعدد مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی
تقریب نیوز ایجنسی نے اناتولی کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنان اور صہیونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے بعد اب تک صہیونی حکومت نے متعدد مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

لبنانی ذرائع کے مطابق تل ابیب نے 18 مرتبہ لبنان کے مختلف علاقوں پر حملہ کرکے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

جنوبی لبنان میں صہیونی فوج نے ڈرون حملہ کرکے 2 شہریوں کو زخمی کردیا ہے جبکہ حزب اللہ کے اڈے پر اسرائیلی فضائیہ نے حملہ کیا ہے۔

صہیونی فوج نے توپ خانے اور ٹینکوں کی مدد سے سرحدی قصبوں پر گولہ باری کی ہے۔ کفرشوبا اور الطبیہ شہر پر گولہ باری کے نتیجے میں شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
https://taghribnews.com/vdcgxy93nak9nz4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ