امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں برکس اتحاد میں شامل ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے ڈالر کے متبادل کرنسی کا استعمال شروع کیا تو ان پر 100 فیصد ٹیکس لگا دیا جائے گا۔
تقریب نیوز(تنا) کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر برکس ممالک نے ڈالر کے متبادل کرنسی کا استعمال کیا یا اس کی حمایت کی تو اس کے نتائج مذکورہ ممالک کی معیشت کے لیے خطرناک ہوں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق نو منتخب امریکی صدر نے عالمی معیشت میں امریکی ڈالر کے متبادل کرنسی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا متبادل کرنسی کا استعمال کرنے والے ملک کو امریکی منڈیوں تک رسائی نہیں ملے گی۔
واضح رہے کہ برکس ممالک نے روسی طرز پر اپنی کرنسی میں تجارت کا منصوبہ تیار کیا ہے جو برکس ممالک کے گزشتہ اجلاس میں پیش کیا گیا تھا۔
برکس میں روس، چین، جنوبی افریقا، بھارت اور برازیل شامل ہیں جبکہ رواں برس کے اجلاس میں ایران، ایتھوپیا، مصر اور متحدہ عرب امارات کو بھی گروپ میں شامل کیا گیا ہے۔