QR codeQR code

صہیونی حکومت کی بین الاقوامی ریلوے کانفرنس سے بےدخلی

1 Dec 2024 گھنٹہ 19:22

ایرانی درخواست پر ترکی میں ہونے والی مشرق وسطی ریلوے کانفرنس سے صہیونی حکومت کو نکال دیا گیا ہے۔


رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی ریلوے کے سی ای او جبار علی ذاکری نے کہا ہے کہ ایرانی ریلوے کے مطالبے پر ترکی میں ہونے والی مشرق وسطی ریلوے کانفرنس سے صہیونی حکومت کو نکال دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے بعد ایران نے صہیونی حکومت کی شرکت کے خلاف درخواست جمع کی تھی۔ ایران کے ٹھوس موقف اور مطالبے کی وجہ سے کانفرنس میں صہیونی حکومت کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا۔

ذاکری نے کہا کہ صہیونی حکومت ایک جنایت کار اور غاصب حکومت ہے جس نے غزہ میں بچوں اور خواتین سمیت بے گناہ شہریوں کا قتل عام کیا ہے۔ اس حکومت کو بین الاقوامی اجلاسوں میں شرکت کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔ اسی وجہ سے ایران نے کانفرنس میں صہیونی حکومت کی شرکت کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی۔


خبر کا کوڈ: 659317

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/659317/صہیونی-حکومت-کی-بین-الاقوامی-ریلوے-کانفرنس-سے-بےدخلی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com