QR codeQR code

یمن: امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا اعلان

2 Dec 2024 گھنٹہ 11:24

جنرل سریع نے کہا کہ حملوں کا ہدف بننے والی امریکی بحری جہازوں میں Mearsk, Stena impeccable Saratoga اور Liberty Grace شامل ہیں۔


یمنی فوجی ترجمان نے بحیرہ عرب اور خلیج عدن میں امریکی بحری ڈسٹرائر اور بحری جہازوں پر حملے کا دعوی کیا ہے۔

تقریب نیوز(تنا): عرب دنیا کے معروف اخبار المسیرہ نے کہا ہے کہ یمنی فوج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے یمن کی سمندری حدود کے نزدیک امریکی فوجی تنصیبات پر حملوں کا دعوی کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کی مدد سے یمنی فوج نے امریکی بحریہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایک ڈسٹرائر اور تین بحری جہازوں کو ہدف بنایا ہے۔

جنرل سریع نے کہا کہ حملوں کا ہدف بننے والی امریکی بحری جہازوں میں Mearsk, Stena impeccable Saratoga اور Liberty Grace شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حملوں میں 16 بلیسٹک، کروز میزائل اور ڈرون طیارے استعمال کیے گئے۔ میزائلوں اور ڈرون طیاروں نے اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔

جنرل یحیی سریع نے یمنی فوج کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے مظلوم فلسطینیوں پر صہیونی مظالم ختم ہونے تک امریکی اور صہیونی تنصیبات پر حملے جاری رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 659398

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/659398/یمن-امریکی-بحری-جہازوں-کو-نشانہ-بنانے-کا-اعلان

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com