QR codeQR code

مدارس بل عدم منظوری پر احتجاج کی دھمکی

7 Dec 2024 گھنٹہ 16:56

دینی مدارس سے متعلق بل کی منظوری کے لیے وفاقی حکومت کو 8 دسمبر یعنی کل تک کی ڈیڈ لائن دی ہے:مولانا فضل الرحمٰن


پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ حکومت کے خلاف لانگ مارچ کی دھمکی صرف دھمکی نہیں بلکہ ہم اس میں سنجیدہ ہیں، اب 8 دسمبر کو اسرائیل مردہ باد کانفرنس یا ملین مارچ پشاور میں ہونے جا رہا ہے، اس میں ہم اپنا مؤقف پوری قوم کے سامنے پیش کریں گے۔

امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) کا کہنا تھا کہ دینی مدارس کے حوالے سے اس بل پر جب انتخابات سے قبل پی ڈی ایم کی حکومت بنی تھی اُس وقت اتفاق رائے کے ساتھ یہی ڈرافٹ طے ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پھر کچھ قوتوں نے اس میں غیر ضروری مداخلت کی اور اس پر قانون سازی رک گئی ۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے یقین دہانی کے حوالے سے فون کال کیے جانے کی بابت سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمٰن نے بتایا کہ وہ ہر دم کہتے رہے ہیں کہ ہم اس پر بات کرنا چاہتے ہیں اور ہم اس پر معاملات ٹھیک کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ گفتگو تو اچھی ہے لیکن میں وزیراعظم کے ایک ٹیلی فون پر کس طریقے سے اپنے مؤقف میں لچک پیدا کروں یا ہم اپنے ہدف سے پیچھے کیوں ہٹیں؟

امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) نے مزید کہا کہ ہمارے لیے گزشتہ انتخابات دھاندلی کے الیکشن تھے، یہ حکومت بھی قانونی اور آئینی حکومت نہیں ہے، بس زبردستی والی حکومت ہے، اگر کوئی تبدیلی آئے گی تو ہم اس کا حصہ نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ آج جمعیت علمائے اسلام (ف) نے دینی مدارس سے متعلق بل کی منظوری کے لیے وفاقی حکومت کو 8 دسمبر یعنی کل تک کی ڈیڈ لائن دی ہے اور مولانا عبد الغفور حیدری کا نے متنبہ کیا کہ 8 دسمبر تک بل منظور نہ کیا گیا تو اسلام آباد کا رخ کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 659985

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/659985/مدارس-بل-عدم-منظوری-پر-احتجاج-کی-دھمکی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com