QR codeQR code

یوکرین، ایف 16 طیاروں کی دوسری کھیپ موصول ہونے کی تصدیق

7 Dec 2024 گھنٹہ 17:13

یوکرین مغربی ممالک سے روس کے خلاف کارروائیوں کے لیے ایف 16 طیارے فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہا تھا۔


رپوٹ کے مطابق یوکرین کے صدر ولادمیر زیلسنکی نے ڈنمارک سے ایف 16 طیاروں کی دوسری کھیپ موصول ہونے کی تصدیق کردی۔

زیلسنکی نے بیان میں کہا کہ یوکرین نے ایف 16 طیارے فراہم کرکے لیڈرشپ کی مثال قائم کی ہے۔ یہ ڈنمارک کا انسانی جانیں بچانے کے لیے بڑا قدم ہے۔

اس قبل یوکرین نے اگست میں ایف 16 جنگی طیاروں کا استعمال روس کے اہم پلوں کو تباہ کرنے کے لیے کیا تھا۔

یوکرین 2 سال سے مغربی ممالک سے روس کے خلاف کارروائیوں کے لیے ایف 16 طیارے فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہا تھا۔

یوکرین کو 2024 اور 2025 کے دوران 65 مزید ایف 16 طیارے موصول ہونے کی توقع ہے۔


خبر کا کوڈ: 659987

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/659987/یوکرین-ایف-16-طیاروں-کی-دوسری-کھیپ-موصول-ہونے-تصدیق

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com