QR codeQR code

جنوبی کوریا کے صدر نے ملک میں مارشل لاء نافذ کرنے پر معافی مانگ لی

7 Dec 2024 گھنٹہ 17:19

مارشل لاء کا اعلان صدر کی حیثیت سے میری مایوسی کی وجہ سے کیا گیا۔صدر یون سوک ییول


جنوبی کوریا کے صدر یون سوک ییول نے ملک میں مارشل لاء نافذ کرنے پر معافی مانگ لی ہے تاہم اپنے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا۔

رپورٹ کے مطابق کے صدر یون سوک ییول نے ٹی وی پر نشر ہونے والے قوم سے خطاب میں کہا کہ مارشل لا کا اعلان صدر کی حیثیت سے میری مایوسی کی وجہ سے کیا گیا۔ تاہم میرا یہ عمل عوام کے لیے پریشانی اور تکلیف کا باعث بنا۔ میں ان شہریوں سے تہہ دل سے معافی چاہتا ہوں جنہیں بہت زیادہ تکلیف ہوئی۔ معافی مانگنے کے باوجود صدر یون نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان نہیں کیا۔

پارلیمنٹ میں  صدر یون سوک ییول کے خلاف مواخذے کی تحریک پر ووٹنگ آج ہوگی۔ اس موقع پر شہریوں نے دارالحکومت سیئول میں بڑے پیمانے پر احتجاج کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔ صدر یون نے کی چند روز قبل  چار دہائیوں سے زائد عرصے کے بعد جنوبی کوریا میں مارشل لا لگا کراور فوج کو پارلیمنٹ میں تعینات کر کے اپنے شہریوں اور عالمی برادری کو حیران کر دیا تھا۔

تاہم جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ میں قانون سازوں نے مارشل لا کے نفاذ کے صدارتی حکم نامے کو مسترد کر دیا تھا تاہم جنوبی کوریا کے صدر نے پارلیمنٹ کی قرارداد کے بعد اپنا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔ حزب اختلاف اور صدر یون کی اپنی پارٹی کے اہم ارکان نے ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 659990

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/659990/جنوبی-کوریا-کے-صدر-نے-ملک-میں-مارشل-لاء-نافذ-کرنے-پر-معافی-مانگ-لی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com