QR codeQR code

ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی کی قطر کے ہم منصب سے گفتگو

7 Dec 2024 گھنٹہ 17:35

ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ نے شام میں جاری بحران کے فوری خاتمے پر تاکید۔


تقریب نیوز ایجنسی کی الجزیرہ کے حوالے سے خبر ہے کہ ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے قطر کے ہم منصب سے گفتگو کی اور مشرق وسطی کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے شام میں تکفیری دہشت گردوں کے حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کی کہ شام میں جاری بحران کے فوری خاتمے کی ضرورت ہے۔

اس سے پہلے ایرانی وزیرخارجہ نے شام کے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ تکفیری دہشت گردوں کی سرگرمیوں سے شام کے ہمسایہ ممالک بھی متاثر ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 659996

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/659996/ایرانی-وزیرخارجہ-سید-عباس-عراقچی-کی-قطر-کے-ہم-منصب-سے-گفتگو

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com