عراق نے شام میں تکفیری دہشت گردوں کے حملوں پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کی تقسیم ہماری ریڈلائن ہے۔
تقریب نیوز ایجنسی کی روسیا الیوم کے حوالے سے خبر ہے کہ شام میں تکفیری دہشت گردوں کے بڑھتے ہوئے حملوں کی وجہ سے پڑسی ممالک کی تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔
عراقی حکومت کے ترجمان باسم العوادی نے کہا ہے کہ عراق شام حکومت کی حاکمیت اور شام کی سالمیت کا مکمل احترام کرتا ہے۔ شام کی تقسیم ہماری ریڈلائن ہے۔
انہوں نے کہا کہ عراق نے متعدد خطرات کا مقابلہ کیا ہے۔ ماضی میں ملک کو سنگین خطرات لاحق تھے لیکن ہم نے کامیابی کے ساتھ عبور کیا۔
انہوں نے کہا کہ شام میں ہونے والے فسادات اور تکفیری دہشت گردوں کے حملے عراقی کی سلامتی کے لئے بھی خطرہ ہیں۔ ہم پوری طاقت کے ساتھ اس بحران کے حل کے لئے کوشش کررہے ہیں۔
عراقی ترجمان نے مزید کہا کہ عراق اپنی سلامتی کو درپیش خطرات سے بھرپور مقابلہ کرے گا۔ ہم شام میں فوجی مداخلت نہیں کریں گے۔