رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ نے الحورا میں تنظیم کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین کی جائے تدفین کی رسمی طور پر نشاندہی کی ہے۔
کہا جاتا ہے اس جگہ شہید صفی الدین کے جسد خاکی کو عارضی طور پر سپرد خاک کیا گیا ہے، تاہم کسی مناسب وقت پر انہیں شہید سید حسن نصر اللہ کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
شہید صفی الدین سید مقاومت شہید حسن نصراللہ کے جانشین تھے، وہ 1982 میں حزب اللہ کے قیام کے بعد سے ہی اس کے رکن رہے اور 1994 سے اس تنظیم کی ایگزیکٹو کونسل کی سربراہی سنبھالی ۔
انہیں 2017 میں امریکہ کی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ حزب اللہ نے 23 اکتوبر کو صیہونی رجیم کے حملے میں ان کی شہادت کی تصدیق کی۔