QR codeQR code

فلسطینی مجاہدین کے حملے میں تین صیہونی فوجی ہلاک، اٹھارہ زخمی

9 Dec 2024 گھنٹہ 19:28

صیہونی میڈیا نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جبالیا میں صیہونی فوجیوں کی ایک گاڑی پر فائرنگ ميں متعدد اسرائيلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے


شمالی غزہ میں فلسطینی مجاہدین کے حملے میں تین صیہونی فوجی ہلاک اور اٹھارہ زخمی ہوگئے ہیں۔

غزہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق آج شمالی غزہ کے جبالیا کیمپ میں فلسطینی مجاہدین کے حملے میں کم سے کم تین صیہونی فوجی ہلاک ہوگئے۔ صیہونی میڈیا نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جبالیا میں صیہونی فوجیوں کی ایک گاڑی پر فائرنگ ميں متعدد اسرائيلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

صیہونی میڈیا کا کہنا ہےکہ ایک فوجی ٹرک دھماکہ خیز مواد لے کر جارہا تھا کہ ایک مسلح فلسطینی نے ٹرک پر اینٹی بکتر بند گولہ فائر کردیا۔ اس رپورٹ کے مطابق اس حملے کے بعد صیہونی فوج کے ٹرک میں دھماکہ ہوگیا جس میں کم تین اسرائیلی فوجی ہلاک اور اٹھارہ زخمی ہوگئے۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی لاشیں اور زخمی اسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹر سے منتقل کئے گئے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ غاصب صیہونی فوجیوں نے آج بھی جبالیا کیمپ پر وسیع فضائی حملے اور گولہ باری کی ہے جس میں متعدد فلسطینیوں کے شہید اور زخمی ہونے کی خبر ہے۔ اسی کے ساتھ شمالی غزہ میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینی مجاہدین کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاع ہے۔


خبر کا کوڈ: 660242

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/660242/فلسطینی-مجاہدین-کے-حملے-میں-تین-صیہونی-فوجی-ہلاک-اٹھارہ-زخمی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com