QR codeQR code

ایران کی مسلح افواج کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ تیار ہے

9 Dec 2024 گھنٹہ 19:29

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے سربراہ میجر جنرل موسوی نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔


اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے سربراہ میجر جنرل موسوی نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔

ایرانی فوج کے کمانڈر انچیف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے پیر کے روز دافوس میں منعقدہ ریسرچ ویک کی یادگاری تقریب کے موقع پر کہا کہ مسلح افواج کا یہ فرض ہے کہ ہمیشہ اپنے آپ کو ہر اس قسم کے خطرے کے لیے تیار رکھیں جس کا وہ تصور کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو مسلح افواج کی تیاریوں پر اطمینان ہونا چاہیے۔

جنرل موسوی نے تاکید کی کہ ہمارا ملک صرف مسلح افواج پر بھروسہ نہیں کرتا بلکہ یہ دنیا کا منفرد ملک ہے جہاں کی عوام بھی اپنے نظریات کا دفاع کرتی ہے اور ہم اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے پوری کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 660243

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/660243/ایران-کی-مسلح-افواج-کسی-بھی-خطرے-سے-نمٹنے-کے-لیے-ہمیشہ-تیار-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com