QR codeQR code

صہیونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف عدالتی کارروائی کا آغاز

10 Dec 2024 گھنٹہ 19:46

خبر رساں ذرائع نے تل ابیب کی عدالت میں نیتن یاہو کی موجودگی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ عدالتی سیشن نے ان کے خلاف الزامات کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔


غاصب صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی اپنے خلاف مالی بدعنوانی کے الزامات کا جواب دینے کے لیے تل ابیب کی مرکزی عدالت میں پیشی ہوئی۔

تقریب نیوز(تنا): خبر رساں ذرائع نے تل ابیب کی عدالت میں نیتن یاہو کی موجودگی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ عدالتی سیشن نے ان کے خلاف الزامات کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو غاصب صیہونی حکومت کا پہلا وزیراعظم ہے جس پر بدعنوانی کے الزامات کے تحت ایسے وقت میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے کہ جب وہ وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز ہے۔

ذرائع نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ غزہ میں صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ کے ایک گروپ نے تل ابیب میں عدالت کے سامنے صیہونی وزیراعظم کے خلاف مظاہرہ کیا جہاں نیتن یاہو پر کرپشن کے الزامات کی سماعت ہورہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 660372

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/660372/صہیونی-وزیر-اعظم-نیتن-یاہو-کے-خلاف-عدالتی-کارروائی-کا-آغاز

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com