QR codeQR code

پاکستان: حکومت کی شام کے خلاف صہیونی جارحیت کی مذمت

10 Dec 2024 گھنٹہ 19:48

پاکستان کی وزارت خارجہ نے شام کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور شامی علاقوں پر غیر قانونی قبضے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اس کو شام کی ارضی سالمیت اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے


پاکستان کی وزارت خارجہ نے شام کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور شامی علاقوں پر غیر قانونی قبضے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اس کو شام کی ارضی سالمیت اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے

پاکستان کے دفتر خارجہ  کے شعبہ رابطہ عامہ نے شام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے صیہونی حکومت کے خودسرانہ اقدامات کو پورے علاقے کے امن و سلامتی کے لئے خطرناک بتایا ہے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت بین الاقوامی قوانین اور سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے جو فوری طور پر بند ہونی چاہئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو خطے کے ملکوں کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت روکنے کے لئے فوری اقدام کرنا چاہئے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ نے جولان کی پہاڑیوں کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد 497 کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے جولان کو اسرائیل میں شامل کرنے کے اعلان کو  غلط، اور بین الاقوامی قوانین کے منافی بتایا ہے۔

 پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین اور دیگر مقبوضہ علاقوں منجملہ شام کے علاقے جولان سے اسرائیلی  کے پیچھے ہٹے بغیر مشرق وسطی میں امن قائم نہيں ہوسکتا۔


خبر کا کوڈ: 660373

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/660373/پاکستان-حکومت-کی-شام-کے-خلاف-صہیونی-جارحیت-مذمت

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com