QR codeQR code

صیہونی فوج کی لبنانی فورسز اور اقوام متحدہ کے امن دستوں پر فائرنگ

11 Dec 2024 گھنٹہ 23:55

صیہونی فوج نے لبنانی فورسز اور اقوام متحدہ کے امن دستوں (UNIFIL) کے مشترکہ گشت پر فائر کھول دیا


لبنان میں جنگ بندی کے باوجود صہیونی فوج نے اس ملک کی فورسز اور متحدہ کے امن دستوں کو نشانہ بنایا۔

المنار ٹی وی کے مطابق لبنان میں جنگ بندی معاہدے کے باوجود صیہونی رجیم نے ایک بار پھر اس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

صیہونی فوج نے لبنانی فورسز اور اقوام متحدہ کے امن دستوں (UNIFIL) کے مشترکہ گشت پر فائر کھول دیا۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ فورسز عیترون میں راستہ کھولنے کی کوشش کر رہی تھیں کہ ان پر صیہونی قابض فوج نے گولے برسائے۔

واضح رہے کہ صیہونی فوج نے لبنان کے ساتھ جنگ بندی کے آغاز سے لے کر اب تک 150 سے زائد مرتبہ اس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

 قابض فوج نے لبنان کی متعدد سکیورٹی فورسز اور اس ملک کے شہریوں کو شہید کر دیا ہے اور بڑی تعداد میں رہائشی عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔


خبر کا کوڈ: 660492

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/660492/صیہونی-فوج-کی-لبنانی-فورسز-اور-اقوام-متحدہ-کے-امن-دستوں-پر-فائرنگ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com