مظاہرین نے غزہ میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں بے گناہ بچوں کی شہادت کی یاد میں بچوں کے ہزاروں جوڑے کپڑے اور کھلونے برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے سڑک پر رکھ دیئے.
برطانیہ میں فلسطین کے حامی غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد سے ہی مختلف شہروں میں مظاہرے کرکے صیہونی جرائم کے خلاف احتجاج کرتے آئے ہيں تاہم اس بار انہوں نے غزہ میں نسل کشی پر برطانوی حکومت کی بے عملی پر منفرد انداز میں اعتراض کیا ہے۔
برطانیہ میں عوام نے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مسلسل مظاہرے کئے ہیں تاہم برطانوی حکومت غزہ میں اسرائيل کے جرائم کو نسل کشی نہیں سمجھتی۔
برطانیہ کے وزیر اعظم نے کچھ دن قبل پارلیمنٹ میں دعوی کیا تھا کہ غزہ میں جو کچھ ہوا رہا ہے اسے میں نے کبھی نسل کشی کا نام نہيں دیا لیکن میں اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ فریقین کو عالمی قوانین کی پابندی کرنی چاہیے۔