QR codeQR code

یمن کے مقبوضہ سرزمینوں پر تابڑ توڑ حملے

17 Dec 2024 گھنٹہ 13:53

صیہونی چینل 14 کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے میزائل حملے کے بعد تل ابیب اور اس کے اطراف دسیوں صیہونی آبادیوں میں بھگدڑ مچ گئی


صیہونی ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ پیر کی شام کو یمن نے مقبوضہ سرزمینوں پر تابڑ توڑ حملے کیے ہیں۔

تقریب نیوز(تنا): صیہونی چینل 14 کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے میزائل حملے کے بعد تل ابیب اور اس کے اطراف دسیوں صیہونی آبادیوں میں بھگدڑ مچ گئی۔

یمن سے مارے جانے والے متعدد میزائل حملوں کے بعد، سائرن کی مسلسل آوازیں سنائی دی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق بن گوریون ایئرپورٹ پر پروازیں معطل کر دی گئی تھیں۔

قابل ذکر ہے کہ یمن کی فوج نے غزہ پر صیہونی جارحیت کے جواب میں دسیوں بار تل ابیب اور دیگر مقبوضہ سرزمینوں کو میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔


خبر کا کوڈ: 661069

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/661069/یمن-کے-مقبوضہ-سرزمینوں-پر-تابڑ-توڑ-حملے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com