QR codeQR code

امید ہے کہ شام میں امن اور استحکام جلد بحال ہوگا

18 Dec 2024 گھنٹہ 12:51

چین کے نمائندے نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں دمشق کی صورت حال کے حوالے سے کہا کہ ہمیں شام پر اسرائیل کے فضائی حملوں اور مقبوضہ گولان میں بستیوں کی توسیع پر تشویش ہے


چین کے نمائندے نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں دمشق کی صورت حال کے حوالے سے کہا کہ ہمیں شام پر اسرائیل کے فضائی حملوں اور مقبوضہ گولان میں بستیوں کی توسیع پر تشویش ہے۔

تقریب نیوز(تنا): غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں چین کے نمائندے نے شام کے حوالے سے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ ہمیں امید ہے کہ شام میں امن اور استحکام جلد بحال ہوگا۔ 

ہم شام کے تمام فریقوں سے تحمل سے کام لیتے ہوئے کشیدگی کے خاتمے کی سفارش کرتے ہیں۔

چینی عہدیدار نے مزید کہا کہ ہمیں شام پر اسرائیل کے فضائی حملوں اور (مقبوضہ) گولان میں بستیوں کی توسیع پر تشویش ہے۔

انہوں نے زور دے کہا کہ ہم اسرائیلی حکومت سے ان اقدامات کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

چینی مندوب نے کہا کہ اندرونی حالات میں کسی قسم کی تقسیم سے بچنے کے لئے شامی عوام کی خواہشات کا احترام کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں شام میں سلامتی کونسل کی طرف سے دہشت گرد قرار دی جانے والی تمام تنظیموں کے خلاف لڑنا چاہیے اور ہم دوہرے معیار سے گریز کرنا کا مطالبہ کرتے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 661167

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/661167/امید-ہے-کہ-شام-میں-امن-اور-استحکام-جلد-بحال-ہوگا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com