QR codeQR code

حلب میں امریکی اور ترک مسلح کارندوں میں شدید تصادم

18 Dec 2024 گھنٹہ 13:12

المیادین نے حلب کے مشرقی علاقے "تشرین" ڈیم میں امریکہ اور ترکی کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے درمیان تصادم کی خبر دی ہے۔


المیادین نے حلب کے مشرقی علاقے "تشرین" ڈیم میں امریکہ اور ترکی کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے درمیان تصادم کی خبر دی ہے۔

المیادین نیوز کے مطابق ترکی کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ "نیشنل آرمی" نے حلب کے مضافات میں واقع "تشرین" ڈیم پر حملہ کیا ہے۔

اس حملے کے نتیجے میں امریکی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ "QSD" سے جھڑپ ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق رقہ کے شمالی گاؤں "ام الکیف" میں ایس ڈی ایف کے ٹھکانوں کو ترکی کے حمایت یافتہ گروہ نے بھاری توپ خانے سے نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے لکھا تھا کہ ترکی شام کی سرحدوں پر اپنا عنقریب فوجی آپریشن شروع کرے گا۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ترکی اور اس ملک کی حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے شام کی سرحدوں پر اپنی فوجیں اور بکتر بند گاڑیاں تعینات کر دی ہیں۔

وال اسٹریٹ نے مزید لکھا کہ یہ تشویش پائی جاتی ہے کہ ترکی شام میں کرد علاقوں کی طرف پیش قدمی کرنا چاہتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 661174

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/661174/حلب-میں-امریکی-اور-ترک-مسلح-کارندوں-شدید-تصادم

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com