QR codeQR code

روس: جوہری ہتھیاروں کی دفاعی فورس کے سربراہ کا قاتل گرفتار

18 Dec 2024 گھنٹہ 14:22

دہشت گردانہ حملے میں ملوث شخص نے منگل کو ایک دستی بم الیکٹرک اسکوٹر میں نصب کر کے اسے کریلوف کے گھر کے پاس کھڑا کر دیا تھا۔ گرفتار ہونے والا شخص ازبکستان کا شہری ہے


روسی جوہری ہتھیاروں کی دفاعی فورس کے سربراہ جنرل آئیگور کریلوف کے قاتل کو گرفتار کر لیا گيا ہے۔

ماسکو سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق روس کی سیکورٹی سروس کے ترجمان نے جنرل  آئیگور کریلوف کے قاتل کی گرفتاری کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے گرفتار ہونے والے شخص کو یوکرین کی سیکورٹی سروس ایس بی یو نے اس کام پر مامور کیا تھا۔

روس کی فیڈرل سیکیورٹی سروس کے سربراہ نے مزید کہا کہ یوکرین کی سیکورٹی سروس ایس بی یو کے لئے کام کرنے والے ایسے افراد کی شناخت کے بعد انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا جو جنرل  آئیگور کریلوف کے قتل میں ملوث ہیں۔

دہشت گردانہ حملے میں ملوث شخص نے منگل کو ایک دستی بم الیکٹرک اسکوٹر میں نصب کر کے اسے کریلوف کے گھر کے پاس کھڑا کر دیا تھا۔ گرفتار ہونے والا شخص ازبکستان کا شہری ہے۔


خبر کا کوڈ: 661202

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/661202/روس-جوہری-ہتھیاروں-کی-دفاعی-فورس-کے-سربراہ-کا-قاتل-گرفتار

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com