QR codeQR code

لبنان اور شام میں جاری جارحیت تشویش ناک ہے

19 Dec 2024 گھنٹہ 16:30

غزہ کی صورتحال ابتر ہوتی جارہی ہے جہاں بڑی تعداد میں لوگوں کو شہید کیا گیا ہے۔نائب وزیر اعظم پاکستان


تقریب نیوز (تنا) نے پاکستان کے اخبار ڈان کی ویب سائٹ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصر کے درالحکومت میں 8 ترقی پذیر ممالک کی تنظیم (ڈی 8) کے وزرا کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ غزہ کی صورتحال ابتر ہوتی جارہی ہے جہاں بڑی تعداد میں لوگوں کو شہید کیا گیا ہے۔

لبنان اور شام میں جاری جارحیت تشویش ناک ہے۔ پاکستان فوری اور غیر مشروط طور پر جارحیت کے خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈی 8 وزرا کونسل اجلاس مشرق وسطیٰ میں انسانی بحران سے نمٹنے کے حل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک اہم فورم ہے، پاکستان ڈی 8 ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو بڑھانے اور تجارت کے لیے پرعزم ہے۔


خبر کا کوڈ: 661282

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/661282/لبنان-اور-شام-میں-جاری-جارحیت-تشویش-ناک-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com