تقریب نیوز(تنا) نے رشیا ٹوڈے کے حوالے سے بتایا ہے کہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے ترقی پذیر اسلامی ممالک کے سربراہی اجلاس میں خطے کے تنازعات اور بحرانوں پر تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور پڑوسی ممالک کے لیے خطرہ ہیں۔ ہم نے لبنان اور شام پر بھی صیہونی کی جارحیت کا مشاہدہ کیا ہے۔
السیسی نے مزید کہا کہ مصر نے فلسطین اور لبنان کی اقوام کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا ہے، فلسطینی قوم کے خلاف تل ابیب کی جارحیت پر ہم عالمی پالیسیوں کے دوہرے پن اور مجرمانہ خاموشی کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے شام کے بارے میں کہا کہ خطے میں کشیدگی سے تمام ممالک کو سیاسی اور اقتصادی مسائل درپیش ہو سکتے ہیں۔ لہذا ڈی ایٹ اجلاس کے موقع پر خطے کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے ایک خصوصی اجلاس منعقد ہونے جا رہا ہے۔