QR codeQR code

صیہونی جارحیت میں اب تک 45129 فلسطینی شہید

20 Dec 2024 گھنٹہ 17:01

فلسطین کی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت میں اب تک پینتالیس ہزار ایک سو انتیس فلسطینی شہید ہوچکے ہيں


غزہ کے خلاف صیہونی جارحیت میں شہداء کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

فلسطین کی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت میں اب تک پینتالیس ہزار ایک سو انتیس فلسطینی شہید ہوچکے ہيں۔ فلسطینی وزارت صحت نے اسی طرح بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صیہونی حملوں میں بتیس لوگ شہید اور چورانوے زخمی ہوئے ہيں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں شہید ہونے والوں کو ملا کر اب تک غزہ پٹی میں کل شہداء کی تعداد پینتالیس ہزار ،ایک سو انتیس تک پہنچ گئی ہے۔ اعلان کے مطابق غزہ پٹی پر صیہونی جارحیت میں زخمیوں کی تعداد بھی ایک لاکھ سات ہزار تین سو اڑتیس تک پہنچ گئی ہے۔

حالیہ مہینوں میں غزہ میں صیہونی جرائم ایسے عالم میں جاری ہیں کہ جب عالمی عدالت انصاف نے صیہونی وزير اعظم اور سابق وزیر دفاع کے خلاف نسل کشی اور جنگی جرائم کے ارتکاب کے لئے گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 661351

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/661351/صیہونی-جارحیت-میں-اب-تک-45129-فلسطینی-شہید

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com