QR codeQR code

شام: اہم فوجی تنصیبات تباہ اور 500 کلومیٹر علاقے پر صہیونی قبضہ

20 Dec 2024 گھنٹہ 17:23

صیہونی حکومت نے شام کی اہم فوجی تنصیبات کو تباہ اور اس ملک کے 500 کلومیٹر علاقے پر قبضہ کرلیا ہے


صیہونی حکومت نے شام کی اہم فوجی تنصیبات کو تباہ اور اس ملک کے 500 کلومیٹر علاقے پر قبضہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صیہونی فوج نے شام کی سرزمین پر قبضہ کرتے ہوئے جبل الشیخ اور القنیطرہ کی بلندیوں میں شامی فوج کے اہم ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا۔ 

رپورٹ کے مطابق صیہونی افواج نے جنوبی شام کے تقریباً 500 مربع کلومیٹر علاقے پر مکمل قبضہ کر لیا ہے۔

شام کے مقامی ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے کہ صیہونی غاصبوں نے جنوبی شام میں فوج کی سب سے بڑی بٹالینز کے ہیڈ کوارٹر کو تباہ کر دیا ہے۔ 

یہ بھی اطلاع ہے کہ اسرائیلی فوج نے قنیطرہ کے شمالی مضافات میں مقامی لوگوں کو حراست میں لے لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 661356

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/661356/شام-اہم-فوجی-تنصیبات-تباہ-اور-500-کلومیٹر-علاقے-پر-صہیونی-قبضہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com