QR codeQR code

پارا چنار میں تعلیمی ادارے غیر معینہ بند تک کے لئے بند

20 Dec 2024 گھنٹہ 17:55

تعلیمی اداروں کے سربراہان کے مطابق مرکزی شاہراہ کو کھولنے اور محفوظ بنانے تک پاراچنار میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے


پاکستان کے حساس سرحدی علاقے پاراچنار میں راستوں کی بندش کے باعث تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے آج سے بند کر دیے گئے ہیں۔

تعلیمی اداروں کے سربراہان کے مطابق مرکزی شاہراہ کو کھولنے اور محفوظ بنانے تک پاراچنار میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

ایم این اے حمید حسین نے کہا ہے کہ بے امنی و راستوں کی بندش سے زندگی کا ہر شعبہ متاثر ہوا ہے، چھٹیوں پر آئے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کے ویزے اور ٹکٹ بھی ضائع ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر رمضان سیماب کا کہنا ہے کہ قیامِ امن کے لیے کوہاٹ میں جاری گرینڈ جرگے میں آج حتمی فیصلہ متوقع ہے۔

واضح رہے کہ نومبر کے آخر میں ضلع کرم میں اوچت کے مقام پر مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 38 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 661365

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/661365/پارا-چنار-میں-تعلیمی-ادارے-غیر-معینہ-بند-تک-کے-لئے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com