QR codeQR code

پاناما کے صدر کا ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر کرارا جواب

23 Dec 2024 گھنٹہ 14:40

’پاناما کینال کا کنٹرول بالواسطہ یا بلاواسطہ، کسی طور پر چین کے پاس نہیں، نہ ہی یورپی یونین اسے کنٹرول کرتی ہے، اسی طرح امریکا یا کوئی بھی دوسری قوت اسے کنٹرول نہیں کرتی‘، پاناما کے شہری کے طور پر میں اس طرح کی کسی بھی گمراہ کن بات کی تردید کرتا ہوں۔


پاناما کے صدر نے نو منتخب امریکی صدر کی جانب سے پاناما کینال کا کنٹرول واپس لینے کی دھمکی کو یکسر مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاناما کے صدر جوز راؤل مولینو نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاناما کینال کا کنٹرول واپس کرنے کی دھمکی کو یکسر مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ پاناما کینال کا ’ہر ایک میٹر‘ کا رقبہ پاناما کی ملکیت ہے اور رہے گا۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں پاناما کے صدر نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ اچھے اور احترام پر مبنی تعلقات قائم کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ’پاناما کینال کا کنٹرول بالواسطہ یا بلاواسطہ، کسی طور پر چین کے پاس نہیں، نہ ہی یورپی یونین اسے کنٹرول کرتی ہے، اسی طرح امریکا یا کوئی بھی دوسری قوت اسے کنٹرول نہیں کرتی‘، پاناما کے شہری کے طور پر میں اس طرح کی کسی بھی گمراہ کن بات کی تردید کرتا ہوں۔

اس بیان کے بعد اتوار کی شب ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل پلیٹ فارم ’ٹروتھ‘ پر کہا کہ ’ہم اس معاملے کو دیکھ لیں گے‘۔ 

واضح رہے کہ نو منتخب امریکی صدر نے اس سے پہلے پاناما کینال کا کنٹرول واپس لینے کی دھمکی دی تھی۔
 


 


خبر کا کوڈ: 661709

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/661709/پاناما-کے-صدر-کا-ڈونلڈ-ٹرمپ-بیان-پر-کرارا-جواب

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com