QR codeQR code

سعودی ایوان شاہی کے مشیر کی وفد کے ہمراہ جولانی سے ملاقات

23 Dec 2024 گھنٹہ 14:51

جولانی نے اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ ’ہم خلیجی ممالک میں ہونے والی ترقی بالخصوص سعودی عرب کے جرات مندانہ منصوبوں اور وژن کو سراہتے ہیں اور ہم اسی طرح کی ترقی شام میں دیکھنا چاہتے ہیں۔‘

شام میں تکفیری دہشتگرد گروہ تحریر الشام کے قبضے کے بعد پہلی مرتبہ سعودی عرب کے وفد نے ایوان شاہی کے مشیر کی قیادت میں قابض گروہ کے سرغنہ احمد الجولانی سے باضابطہ طور پر شام کے صدارتی محل میں آکر ملاقات کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق گزشتہ ہفتے احمد الجولانی نے سعودی اخبار الشرق الاوسط کو دیے گئے انٹرویو میں سعودی عرب اور ہمسایہ خلیجی ممالک کی جانب سے ہونے والی پیش رفت کو سراہا تھا۔
جولانی نے اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ ’ہم خلیجی ممالک میں ہونے والی ترقی بالخصوص سعودی عرب کے جرات مندانہ منصوبوں اور وژن کو سراہتے ہیں اور ہم اسی طرح کی ترقی شام میں دیکھنا چاہتے ہیں۔‘

تکفیری گروہ کے سرغنہ نے مزید کہا تھا کہ تعاون کے متعدد مواقع موجود ہیں خاص طور پر معاشی اور ترقیاتی شعبوں میں اور ان میں ہمارےاہداف یکساں ہو سکتے ہیں۔‘

خبر کا کوڈ: 661711

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/661711/سعودی-ایوان-شاہی-کے-مشیر-کی-وفد-ہمراہ-جولانی-سے-ملاقات

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com