QR codeQR code

صہیونی فورسز کی غزہ میں کاروائی/ صہیونی یرغمالی ہلاک

23 Dec 2024 گھنٹہ 15:37

اس دوران اسرائیلی فوجیوں اور حماس کے جنگجوؤں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ بھی ہوا جس کی زد میں آ کر ساہر باروخ ہلاک ہو گیا


صہیونی فورسز کی جانب غزہ میں کاروائی کے دوران ایک صہیونی یرغمالی ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق صہیونی فورسز کی جانب سے غزہ میں حماس کے پاس یرغمال صہیونی کو چھڑانے کی کوشش کے دوران یرغمالی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

صیہونی چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک آپریشن کے دوران حماس کی قید میں موجود اپنے ایک قیدی، ساہر باروخ کو آزاد کرانے کی کوشش کی لیکن یہ آپریشن ناکام رہا۔

اس دوران اسرائیلی فوجیوں اور حماس کے جنگجوؤں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ بھی ہوا جس کی زد میں آ کر ساہر باروخ ہلاک ہو گیا۔

صیہونی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ وہ اسرائیلی فوجیوں کی گولی سے مارا گیا یا حماس کے جنگجوؤں کی۔

واضح رہے کہ صیہونی انٹیلیجنس اداروں کے اندازوں کے مطابق ان قیدیوں میں کم از کم 50 افراد اب بھی زندہ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 661722

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/661722/صہیونی-فورسز-کی-غزہ-میں-کاروائی-یرغمالی-ہلاک

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com