QR codeQR code

ایران کی دمشق میں سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کے لیے سفارتی کوششیں

24 Dec 2024 گھنٹہ 15:33

ایرانی حکام شام  کے بارے میں پہلے ہی مؤقف اختیار چکے ہیں، شامی عوام کے انتخاب کا احترم کرتے ہوئے حکومت کو قبول کرتے ہیں۔"


اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومتی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے کہا کہ ایران دمشق میں سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کے لیے سفارتی کوششیں کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے تہران میں بین الاقوامی نمائش کے دوران صحافیوں کے سوالات کے جوابات دئے۔

انہوں نے دمشق میں ایرانی سفارت خانے کو دوبارہ کھولنے سے متعلق حکومتی فیصلے سے آگاہ کیا۔

مہاجرانی نے صحافیوں کو بتایا کہ ایرانی حکام شام  کے بارے میں پہلے ہی مؤقف اختیار چکے ہیں، شامی عوام کے انتخاب کا احترم کرتے ہوئے حکومت کو قبول کرتے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کی روک تھام شام اور اس کے پڑوسی ممالک کے مفاد میں ہے۔

ایران کی حکومتی ترجمان نے کہا کہ دمشق میں سفارت خانے کو دوبارہ کھولنے کے لئے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔


خبر کا کوڈ: 661845

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/661845/ایران-کی-دمشق-میں-سفارت-خانہ-دوبارہ-کھولنے-کے-لیے-سفارتی-کوششیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com