QR codeQR code

میزائل پروگرام کے سبب ہم پر عائد امریکی پابندیوں کا کوئی جواز نہیں

24 Dec 2024 گھنٹہ 16:01

پاکستان قطعی طور پر کوئی ایسا ارادہ نہیں رکھتا کہ اس کا ایٹمی پروگرام جارحیت کا شکار ہوجائے اس کا مقصد صرف پاکستان کی دفاعی قوت میں اضافہ کرنا ہے


پاکستان کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ میزائل پروگرام کے سبب ہم پر عائد امریکی پابندیوں کا کوئی جواز نہیں، میزائل پروگرام پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکا نے جو ہم پر پابندیاں عائد کی ہیں اس کا کوئی جواز نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان قطعی طور پر کوئی ایسا ارادہ نہیں رکھتا کہ اس کا ایٹمی پروگرام جارحیت کا شکار ہوجائے اس کا مقصد صرف پاکستان کی دفاعی قوت میں اضافہ کرنا ہے یعنی اگر پاکستان کے خلاف خدانخواستہ کوئی کارروائی ہوتی ہے تو ہم اس کا دفاع کرسکیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے دفتر خارجہ نے اس معاملے پر بھرپور جواب دیا ہے مگر ایک بات طے ہے کہ یہ پروگرام نہ میرا نہ کسی پارٹی کا یہ 24 کروڑ عوام کا پروگرام ہے جو انہیں بہت عزیز ہے اس پروگرام پر کوئی کمپرومائزڈ نہیں ہوگا اور اس معاملے پر پوری قوم متحد ہے۔

 


خبر کا کوڈ: 661854

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/661854/میزائل-پروگرام-کے-سبب-ہم-پر-عائد-امریکی-پابندیوں-کا-کوئی-جواز-نہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com