QR codeQR code

آئرلینڈ کا غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ

24 Dec 2024 گھنٹہ 16:46

آئرلینڈ کے وزیرِ اعظم ہیرس نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے غزہ میں معصوم بچوں اور بے گناہ انسانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا


آئرلینڈ کے وزیراعظم نے غزہ میں حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

صہیونی فورسز کی جانب سے غزہ میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی کے بعد عالمی سطح پر صہیونی حکومت کی مذمت اور جنگ بندی کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔

آئرلینڈ کے وزیرِ اعظم ہیرس نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے غزہ میں معصوم بچوں اور بے گناہ انسانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آئرلینڈ تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لا کر مستقل جنگ بندی اور تباہ شدہ زندگیاں بحال کرنے کے عمل کا آغاز کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

ہیرس نے فوری طور پر جنگ بندی اور غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کو آسان بنانے پر زور دیا تاکہ جنگ زدہ علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کی بحالی کا کام شروع ہوسکے۔


خبر کا کوڈ: 661867

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/661867/آئرلینڈ-کا-غزہ-میں-مستقل-جنگ-بندی-مطالبہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com