QR codeQR code

روس: امریکی شہری کو جاسوسی کے الزام میں سزا

25 Dec 2024 گھنٹہ 13:44

روس میں پیدا ہونے والے یوجین سپیکٹر امریکہ منتقل ہو گئے تھے اور وہ 2021 میں رشوت کیس میں گرفتاری سے قبل کینسر کے علاج کے لیے ادویات تیار کرنے میں مہارت رکھنے والی کمپنی میڈپولیمرپرام گروپ کے بورڈ کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے


روس کی ایک عدالت نے امریکی شہری یوجین سپیکٹر کو جاسوسی کے الزام میں 15 برس قید کی سزا سنائی ہے۔
تقریب نیوز: برطانوی نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی آر آئی اے نے منگل کو رپورٹ کیا ہے کہ ایک امریکی شہری کو گزشتہ برس اگست میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
امریکی شہری یوجین سپیکٹر اس وقت روس میں رشوت ستانی کے الزام میں ساڑھے تین برس کی قید کاٹ رہے ہیں۔
روس میں پیدا ہونے والے یوجین سپیکٹر امریکہ منتقل ہو گئے تھے اور وہ 2021 میں رشوت کیس میں گرفتاری سے قبل کینسر کے علاج کے لیے ادویات تیار کرنے میں مہارت رکھنے والی کمپنی میڈپولیمرپرام گروپ کے بورڈ کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
امریکی شہری یوجین سپیکٹر نے اپنے پہلے کیس سے متعلق عدالت میں مقدمے کے دوران اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے روس کے سابق نائب وزیراعظم کے معاون کو رشوت دینے میں مدد کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 661957

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/661957/روس-امریکی-شہری-کو-جاسوسی-کے-الزام-میں-سزا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com