شام پر قابض دہشت گردوں کے عبوری وزیر خارجہ نے ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے مداخلت سے باز رہنے کی تاکید کی ہے۔
شام میں بشار الاسد کی قانونی حکومت کے خاتمے کے بعد تکفیری دہشت گردوں نے قبضہ کرلیا اور امریکی اور صہیونی حکومتوں کی جانب سے اپنے اتحادیوں کے ذریعے تکفیری دہشت گردوں کو اقتدار سونپے جانے کے بعد شامی عوام پر ظلم و ستم میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
تکفیری دہشتگرد حکومت کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے ایک پیغام میں ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام کے داخلی معاملات میں مداخلت نہ کرے۔
انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک اشتعال انگیز بیان میں کہا ہے کہ ایرانی حکام کو شامی عوام کی خواہشات اور ہمارے ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنا چاہیے۔
اس سے پہلے ہیئت تحریر الشام کے رہنما ابومحمد الجولانی نے شام میں ایران کے اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔