QR codeQR code

پاراچنار کے مسئلے پر حکومت مٹھی بھر تکفیروں کے سامنے بے بس ہے

26 Dec 2024 گھنٹہ 12:15

ہمارا یہ دھرنا ان شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیلئے ہے۔ ان مظلومین پارا چنار کے مطالبات کی منظوری تک ہمارا یہ دھرنا جاری رہے گا۔


مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے مظلومین پاراچنار کی حمایت میں لاہور میں جاری احتجاجی دھرنے کے دوسرے روز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارا چنار میں بھی شہداء کے لواحقین سراپا احتجاج ہیں اور پریس کلب کے باہر6 روز سے دھرنا دیئے ہوئے ہیں۔
 
انہوں نے کہا  ہمارا یہ دھرنا ان شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیلئے ہے۔ ان مظلومین پارا چنار کے مطالبات کی منظوری تک ہمارا یہ دھرنا جاری رہے گا۔ انہوں ںے کہا کہ یہ دھرنا لاہور، کراچی اور اسلام آباد سمیت تمام بڑے شہروں میں جاری ہیں۔

 علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ آج اگر پاراچنار کے مظلومین کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو بڑے شہروں کیساتھ ساتھ آج پاکستان کے تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز پر دھرنے دیئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پارا چنار کے راستوں کی بندش کو تین ماہ ہونے والے ہیں، یہ عجیب حکومت ہے جو چند مٹھی بھر تکفیروں کے سامنے بے بس ہے اور راستے نہیں کھلوا رہی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ نہ صرف راستے کھلوائے جائیں بلکہ محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے حفاظتی فورس بھی بنائی جائے۔




خبر کا کوڈ: 662032

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/662032/پاراچنار-کے-مسئلے-پر-حکومت-مٹھی-بھر-تکفیروں-سامنے-بے-بس-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com