QR codeQR code

طرطوس میں تحریر الشام کے 16 کارندے ہلاک

26 Dec 2024 گھنٹہ 12:21

تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے شامی عوام پر ظلم و ستم کے بعد قابض طاقتوں کے خلاف عوامی ردعمل میں اضافہ ہوا ہے


ہیئت تحریر الشام سے وابستہ ذرائع نے شمال مغربی شام میں اپنے متعدد دہشت گردوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

شامی ذرائع ابلاغ کے مطابق تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے شامی عوام پر ظلم و ستم کے بعد قابض طاقتوں کے خلاف عوامی ردعمل میں اضافہ ہوا ہے۔

شام کی خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کے وزیر داخلہ محمد عبدالرحمن نے ایک بیان میں کہا کہ وزارت داخلہ کے 14 اہلکار طرطوس کے مضافات میں ایک حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

عبدالرحمن نے یہ بھی تصدیق کی کہ گھات لگا کر کئے جانے والے اس حملے میں وزارت داخلہ کے 10 دیگر اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

وزیر داخلہ تحریر الشام نے دعوی کیا کہ یہ حملہ شام کی سابق حکومت کے باقی رہ جانے والے عناصر نے کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 662034

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/662034/طرطوس-میں-تحریر-الشام-کے-16-کارندے-ہلاک

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com