QR codeQR code

ایران خطے میں امن کے قیام کے لیے اقدامات کررہا ہے

26 Dec 2024 گھنٹہ 14:45

دشمن ایران کو داخلی طور پر عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔ اگر ہم رہبر معظم کے احکامات کی پیروی کریں تو دشمن کے خلاف جنگ میں کامیاب ہوسکتے ہیں


صدر پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران خطے میں امن کے قیام کے لیے اقدامات کررہا ہے۔

تقریب نیوز: ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران خطے میں امن کے قیام کے لیے اقدامات کررہا ہے۔

صوبہ شمالی خراسان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران میں مذھبی اور نسلی اختلافات اور جنگ کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن ایران کو داخلی طور پر عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔ اگر ہم رہبر معظم کے احکامات کی پیروی کریں تو دشمن کے خلاف جنگ میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔

صدر پزشکیان نے تاکید کی کہ ایران کسی کو اپنے مفادات پر قبضے کی اجازت نہیں دے گا۔


خبر کا کوڈ: 662057

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/662057/ایران-خطے-میں-امن-کے-قیام-لیے-اقدامات-کررہا-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com