QR codeQR code

مراکش کے ساحل پر کشتی الٹنے سے 69 افراد ہلاک

28 Dec 2024 گھنٹہ 11:58

کشتی کو حادثہ حادثہ 19 دسمبر کو پیش آیا جس میں تقریباً 80 افراد سوار تھے جو خطرناک سفر کے دوران ڈوب گئی


مراکش کے ساحل پر کشتی الٹنے سے کم از کم 69 افراد ہلاک ہو گئے جن میں مالی کے 25  شہری بھی شامل تھے۔

تقریب نیوز: غیر ملی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کشتی کو حادثہ حادثہ 19 دسمبر کو پیش آیا جس میں تقریباً 80 افراد سوار تھے جو خطرناک سفر کے دوران ڈوب گئی، بد قسمت کشتی میں سوار صرف 11 افراد زندہ بچ پائے۔

مالی کی بیرون ملک مقیم شہریوں کی وزارت کے مطابق صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے کرائسس یونٹ قائم کردیا گیا ہے۔

متاثرین میں سے اکثر کا تعلق مالی کے مغربی علاقے کائیس سے تھا جہاں سے وہ تعمیراتی صنعت میں کام کی تلاش کے لیے موریطانیہ ہجرت کر گئے تھے۔

 


خبر کا کوڈ: 662237

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/662237/مراکش-کے-ساحل-پر-کشتی-الٹنے-سے-69-افراد-ہلاک

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com