QR codeQR code

پاک افغان سرحدی تنازعہ/ انیس پاکستانی فوجی جاں بحق

29 Dec 2024 گھنٹہ 1:11

پاک افغان سرحدی تنازعے میں خوست اور پکتیا صوبوں میں کم از کم انیس پاکستانی فوجی اور تین افغان شہری جاں بحق ہوگئے۔


افغانستان اور پاکستان کی سرحدوں پر جھڑپوں میں دونوں جانب سے متضاد دعوے کئے جارہے ہیں افغانستان کی طلوع نیوز ایجنسی نے افغانستان کی وزارت دفاع کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پاک افغان سرحدی تنازعے میں خوست اور پکتیا صوبوں میں کم از کم انیس پاکستانی فوجی اور تین افغان شہری جاں بحق ہوگئے۔

طلوع نیوز کی رپورٹ کے مطابق، جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب پاکستانی فورسز کی جانب سے افغانستان میں مارٹر گولے داغے گئے، جس میں تین افغان شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ افغان فورسز نے پاکستانی فورسز کے حملوں کا جواب دیتے ہوئے پاک فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

دوسری جانب پاکستانی میڈیا نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ آج صبح پکتیا کورم کے سرحدی علاقوں میں بارڈر فورس اور افغان طالبان کی افواج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اب تک ایک پاکستانی جاں بحق اور سات دیگر زخمی ہوئے۔

پاکستانی سیکورٹی ذرائع نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ دہشت گردوں نے کرم اور شمالی وزیرستان سے پاکستان کے اندر دراندازی کی کوشش کی جسے سیکورٹی کے جوانوں نے ناکام بنادیا-

پاکستانی سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں اور افغان طالبان نے مل کر پاکستانی چوکیوں پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی جس کا بھرپور جواب دیا گیا اس جوابی کارروائی میں پندرہ دہشت گرد اور افغان طالبان مارے گئے۔


خبر کا کوڈ: 662332

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/662332/پاک-افغان-سرحدی-تنازعہ-انیس-پاکستانی-فوجی-جاں-بحق

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com