QR codeQR code

افغانستان: خواتین کے پردے کے بہانہ/ کھڑکیاں بنانے پر پابندی عائد

30 Dec 2024 گھنٹہ 13:03

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اگر ایسی کھڑکیاں موجود ہیں تو مالکان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی کہ وہ دیوار تعمیر کریں یا پڑوسیوں کو ہونے والی پریشانیوں سے بچانے کے لیے اسے ختم کردیں


افغان طالبان کے سپریم لیڈر نے خواتین کے پردے کو یقینی بنانے کے لیے رہائشی عمارتوں میں کھڑکیاں بنانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے موجودہ عمارتوں میں بنائی گئی کھڑکیاں بھی بلاک کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ نئی عمارتوں میں ایسی کھڑکیاں نہیں ہونی چاہئیں جن کے ذریعے پڑوسی کے صحن، باورچی خانہ، کنویں اور دیگر مقامات کو دیکھا جا سکے، یہ مقامات عام طور پر خواتین استعمال کرتی ہیں۔

ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے ’ایکس‘ پر جاری کردہ حکم نامے کے مطابق خواتین کو باورچی خانے، صحن میں کام کرتے یا کنوؤں سے پانی جمع کرتے ہوئے دیکھنا فحش حرکتوں کا باعث بن سکتا ہے۔

نئے حکم نامے کے بعد میونسپل حکام اور دیگر متعلقہ محکموں کو تعمیراتی مقامات کی نگرانی کرنا ہوگی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ پڑوسیوں کے گھروں میں دیکھنا ممکن نہ ہو۔ 

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اگر ایسی کھڑکیاں موجود ہیں تو مالکان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی کہ وہ دیوار تعمیر کریں یا پڑوسیوں کو ہونے والی پریشانیوں سے بچانے کے لیے اسے ختم کردیں۔

 


خبر کا کوڈ: 662517

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/662517/افغانستان-خواتین-کے-پردے-بہانہ-کھڑکیاں-بنانے-پر-پابندی-عائد

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com