QR codeQR code

فلسطینی مقاومت کا سدیروت اور دیگر مقبوضہ شہروں پر میزائل حملہ

30 Dec 2024 گھنٹہ 13:36

غزہ کے قریب صہیونی آبادکاروں کے شہروں سدروت، نیرعام اور دیگر ملحقہ علاقوں میں شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کے لئے سائرن بجائے گئے


فلسطینی مقاومتی تنظیموں نے سدیروت اور دیگر مقبوضہ شہروں پر میزائل حملہ کیا ہے۔

فلسطینی مقاومتی تنظیموں نے مقبوضہ شہروں میں صہیونی تنصیبات پر میزائل حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔

صہیونی ذرائع نے کہا ہے کہ غزہ کے قریب صہیونی آبادکاروں کے شہروں سدروت، نیرعام اور دیگر ملحقہ علاقوں میں شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کے لئے سائرن بجائے گئے ہیں۔ ایک میزائل نے سدیروت کو نشانہ بنایا ہے جو غزہ کے قریب واقع ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی سے 5 میزائل سدروت کی طرف داغے گئے تھے۔ ان میں سے تین میزائل شہر میں جا گرے ہیں۔

صہیونی چینل 12 کے رپورٹر نے بتایا کہ یہ میزائل شمالی غزہ کے "بیت حانون" سے داغے گئے جہاں اس وقت اسرائیلی فوجی اور اس کے جنگی آلات موجود ہیں۔

اسرائیلی ایمرجنسی سروس نے اعلان کیا کہ ان کی ٹیمیں ان علاقوں میں بھیجی گئی ہیں جہاں سائرن کی آواز آئی تھی تاکہ صہیونیوں کے زخمی ہونے کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں۔

علاوہ ازین صہیونی ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ فلسطینی مقاومت کے میزائل کیبوتس نیریم میں گرنے سے صہیونیوں کو نقصان پہنچا ہے۔


خبر کا کوڈ: 662528

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/662528/فلسطینی-مقاومت-کا-سدیروت-اور-دیگر-مقبوضہ-شہروں-پر-میزائل-حملہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com