QR codeQR code

شام میں امن اور ایک جامع حکومت کا قیام چاہتے ہیں

30 Dec 2024 گھنٹہ 18:45

ہم اس بات پر متفق ہیں کہ غزہ میں حملے ختم ہونے چاہئیں۔ ہمارا موقف عمان اور خطے کے بیشتر ممالک کے موقف سے بہت ملتا جلتا ہے اور ہم سب شام میں امن اور جامع حکومت چاہتے ہیں


ایرانی وزیر خارجہ اپنے عمانی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم سب شام میں امن اور ایک جامع حکومت کا قیام چاہتے ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے عمانی ہم منصب" بدر البو سعیدی" کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ایران اور عمان کے تعلقات مختلف سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں آگے بڑھ رہے ہیں اور ہم نے ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ علاقائی امور پر مسلسل مشاورت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس بات پر متفق ہیں کہ غزہ میں حملے ختم ہونے چاہئیں۔ ہمارا موقف عمان اور خطے کے بیشتر ممالک کے موقف سے بہت ملتا جلتا ہے اور ہم سب شام میں امن اور جامع حکومت چاہتے ہیں۔

عراقچی نے مزید کہا کہ ہم شام کی سرزمین پر جاری صیہونی حکومت کے قبضے کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم یمن کی سرزمین پر اسرائیل اور امریکہ کے فوجی حملوں اور ملک کے بنیادی ڈھانچے کی تباہی کی مذمت کرتے ہیں اور یمن کی علاقائی سالمیت کے تحفظ پر زور دیتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ امن مذاکرات جلد از جلد دوبارہ شروع ہوں گے اور یمن میں خانہ جنگی کو روکیں گے۔


خبر کا کوڈ: 662571

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/662571/شام-میں-امن-اور-ایک-جامع-حکومت-کا-قیام-چاہتے-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com