QR codeQR code

حرم ابراہیمی کے صحن میں کھدائی صہیونی سازش کا حصہ ہے

2 Jan 2025 گھنٹہ 20:53

غرب اردن کی الخلیل بلدیہ نے حرم ابراہیمی کے صحن میں کھدائی کی بابت انبتاہ دیا ہے


غرب اردن کی الخلیل بلدیہ نے حرم ابراہیمی کے صحن میں کھدائی کی بابت انبتاہ دیا ہے۔

جنوبی غرب اردن کی الخلیل بلدیہ نے ایک بیان جاری کر کے اس وقت حرم ابراہيمی کے صحن میں اسرائیل کی جانب سے گڑھے کھودے جانے پر انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدامات، غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے اس علاقے کی بلدیہ کے اختیارات سلب کرنے، اس مقدس مقام کو اپنے کنٹرول میں لینے اور اسے یہودی رنگ دینے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کے یہ اقدامات حرم ابراہیمی کے تاریخی و مذہبی ڈھانچے اور اس کے اطراف کے علاقے کے لئے کہ جو فلسطین کے ثقافتی ورثے کا ناقابل جدائی حصہ ہے، ایک سنگین خطرہ شمار ہوتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 662894

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/662894/حرم-ابراہیمی-کے-صحن-میں-کھدائی-صہیونی-سازش-کا-حصہ-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com