QR codeQR code

فرانس: نئے سال کی تقریبات کے دوران سینکڑوں گاڑیاں نذر آٹش

3 Jan 2025 گھنٹہ 17:20

فرانسیسی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ فرانس میں نئے سال کی تقریبات کے دوران تقریباً ایک ہزار کاروں کو آگ لگا دی گئی


فرانسیسی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ فرانس میں نئے سال کی تقریبات کے دوران تقریباً ایک ہزار کاروں کو آگ لگا دی گئی۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے وزیر داخلہ برونو ریٹیو نے اعلان کیا ہے کہ نئے سال کی تقریبات کے موقع پر اس ملک میں ایک ہی وقت میں لگ بھگ ایک ہزار کاروں کو آگ لگا دی گئی۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق فرانس میں بدھ کی شام نو سوچو راسی کاروں کو آگ لگا دی گئی۔ تقریباً چارسو بیس افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے تین سو دس افراد پولیس کی حراست میں ہیں۔ انہوں نے ان اعداد و شمار کو ناقابل قبول قرار دیا۔

فرانسیسی وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ تشدد، ہجوم اور مجرموں کے وحشیانہ اقدامات کا نتیجہ ہے جو عام طور پر کمزور لوگوں کی املاک پر حملہ کرتے ہیں کہ جن کے پاس نجی پارکنگ میں اپنی کاروں کی حفاظت کے لیے ضروری ذرائع نہیں ہوتے.

یہ ایسے میں ہے کہ فرانس کے وزیر داخلہ نے پولیس افسران اور سیکورٹی فورسز سے کہا تھا کہ روز افزوں ممکنہ حملوں اور "بین الاقوامی کشیدگی" میں اضافے کے پیش نظر سال کے اختتام کی تقریبات کے دوران مزید چوکس رہیں۔

ٹیگس


خبر کا کوڈ: 662959

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/662959/فرانس-نئے-سال-کی-تقریبات-کے-دوران-سینکڑوں-گاڑیاں-نذر-آٹش

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com