QR codeQR code

جب ظلم ہوتا رہے گا، اہل حق میدان میں حاضر رہیں گے

6 Jan 2025 گھنٹہ 15:03

ہم کامیاب جرگے کے بعد سرکاری کانوائے پر ہونیوالے حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور حکومت اور ریاست پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بگن اور اچت میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے


امام بارگاہ مرقد امام حسین علیہ السلام موچی دروازہ لاہور کے متولی وید اصغر مرزا نے ایام رجب المرجب کی مناسبت سے لاہور پریس کلب دھرنے کے شرکاء کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔  

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید احمد اقبال رضوی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان، نے کہا کہ نہ یہ پہلا دھرنا تھا اور نہ آخری، آپ اسکو تربیت گاہ کے طور پر لیں، جب ظلم ہوتا رہے گا، اہل حق، باطل کے مقابلے میں میدان میں حاضر رہیں گے۔

علامہ نے پاراچنار کے مظلومین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ عجیب بات ہے مٹھی بھر دہشت گرد حکومت وقت سے کنٹرول نہیں ہو رہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت سنجیدہ ہو تو اس دہشت گردی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ہم کامیاب جرگے کے بعد سرکاری کانوائے پر ہونیوالے حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور حکومت اور ریاست پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بگن اور اچت میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سندھ حکومت سے بھی مطالبہ کرتے ہیں بلاجواز دھرنے کے شرکاء اور علمائے کرام پر بنانے گئے جھوٹے مقدمات کو خارج کیا جائے، کراچی میں ہم شہداء کے ورثاء اور علمائے کرام سے مل کر اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 663336

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/663336/جب-ظلم-ہوتا-رہے-گا-اہل-حق-میدان-میں-حاضر-رہیں-گے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com