QR codeQR code

قومی ہیرو شہید اعتزاز حسن کی 11 ویں برسی

6 Jan 2025 گھنٹہ 15:42

جام شہادت نوش کرنے والے اعتزاز حسن نے سکول میں پڑھنے والے دو ہزار طالب علموں کی جان بچائی تھی اور شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوئے تھے


اپنی جان دے کر سینکڑوں جانیں بچانے والے قومی ہیرو شہید اعتزاز حسن کی 11 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

6 جنوری 2014ء کو شہید طالب علم اعتزاز حسن نے ہنگو میں گورنمنٹ ہائی سکول ابراہیم زئی پر خودکش حملے کو ناکام بنا کر سینکڑوں طلباء کی جانیں بچائیں، پندرہ سال کی عمر میں ملک دشمنوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر جام شہادت نوش کیا۔

اساتذہ اور دوست آج بھی اعتزاز حسن کی بہادری کو یاد کرتے ہیں اور قومی ہیرو کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جان کی پرواہ نہ کرنے والے طالب علم کو حکومت کی جانب سے ستارہ شجاعت سے بھی نوازا گیا۔

ہنگو کے علاقہ ابراہیم زئی میں خودکش بمبار نے سکول میں خودکش حملہ کرنا چاہا، لیکن سکول کے طالب علم اعتزاز حسن کو اس کے مذموم ارادے کی بھنک پڑی اور جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اسے جکڑ لیا۔

جام شہادت نوش کرنے والے اعتزاز حسن نے سکول میں پڑھنے والے دو ہزار طالب علموں کی جان بچائی تھی اور شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 663353

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/663353/قومی-ہیرو-شہید-اعتزاز-حسن-کی-11-ویں-برسی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com