QR codeQR code

جوزف عون اکثریتی ووٹ حاصل کر کے لبنان کے نئے صدر منتخب

10 Jan 2025 گھنٹہ 10:47

لبنان کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل جوزف عون دو سال کے وقفے کے بعد لبنان کی صدارت کی کرسی حاصل کرنے کے لیے مطلوبہ اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے


لبنانی فوج کے کمانڈر اکثریتی ووٹ حاصل کرکے ملک کے نئے صدر منتخب ہوگئے۔

لبنانی فوج کے کمانڈر جوزف عون اکثریتی ووٹ حاصل کر کے ملک کے نئے صدر منتخب ہوگئے۔

فوجی کمانڈر عون لبنان کے ارکان پارلیمنٹ کے 99 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

لبنان کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل جوزف عون دو سال کے وقفے کے بعد لبنان کی صدارت کی کرسی حاصل کرنے کے لیے مطلوبہ اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

لبنان کی تاریخ میں یہ پانچویں مرتبہ ہے کہ کوئی فوجی صدر بن رہا ہے۔

جنرل جوزف عون 1964 میں لبنان کے شمالی علاقے علین میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی اور ثانوی تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے لبنانی فوجی اکیڈمی میں داخلہ لیا۔

جنرل عون نے لبنان کے اندر اور بیرون ملک، خاص طور پر امریکہ اور فرانس میں فوجی تربیتی کورسز کیے۔ 1983 میں وہ لبنانی فوج کا حصہ بنے اور اپنی مہارتوں کی بنا پر اہم یونٹس میں ذمہ داریاں نبھائیں۔

انہوں نے مختلف فوجی یونٹس کی قیادت کی اور 2017 میں باضابطہ طور پر لبنانی فوج کے سربراہ مقرر ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 663744

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/663744/جوزف-عون-اکثریتی-ووٹ-حاصل-کر-کے-لبنان-نئے-صدر-منتخب

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com